چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز ، پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دیدی
چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستانی دستے کے سربراہ نواب فرقان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے دوسرے مقابلے میں کوریا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔نواب فرقان خان نے بتایا کہ رسہ کشی میں پاکستان کی مسلسل 2 فتوحات کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔