تازہ ترین

پاکستان، ترکمانستان کی جانب سے شطرنج کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صدر پاکستان چیس فیڈریشن نے ترکمانستان میں کڈز چیس فیسٹیول میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان چیس فیڈریشن کی ترکمانستان چیس فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلوں، مشترکہ پروگرامز پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ دوطرفہ چیس سیریز شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان، ترکمانستان شطرنج روابط مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے شطرنج کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔  

 

Leave A Comment

Advertisement