عالمی مارکیٹ : سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، جس کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کے جولائی اجلاس کی کارروائی کے منتظر رہنا ہے، سرمایہ کار اس رپورٹ سے آئندہ کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے نئے اشارے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
0030 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد بڑھ کر 4,345.33 ڈالر فی اونس ہوگئی، اس سے ایک روز قبل منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 2 فیصد تک گر گئی تھی تاہم بدھ کے ابتدائی کاروبار میں قیمتی دھات نے اس کمی کے بعد معمولی ریکوری کی۔ دسمبر میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوئے جس کے بعد ان کی قیمت 4,396.30 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
قیمتی دھاتوں کی دوسری بڑی مارکیٹ میں بھی مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے، اسپاٹ سلور کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 62.99 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,717.03 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔