آبنائے ہرمز کشیدگی: تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
عالمی منڈی میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدے 26 سینٹ یا 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 91.80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 37 سینٹ اضافے کے بعد 85.60 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔