عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے ایک روز قبل سونا 2 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ اوپر گیا تھا، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امریکی شرح سود کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بغیر منافع دینے والے اثاثے سونے پر دباؤ ڈالا۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,035.67 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر (اگست ڈیلیوری) 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 4,042.20 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
منگل کے روز امریکی صارف قیمتوں کے اعداد و شمار میں توقع سے زیادہ بہتری کے بعد سونے کی قیمت میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا اور یہ 4,100.49 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا،رپورٹ کے مطابق جون میں توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی رفتار میں کمی آئی۔تاہم، تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا، جس کی وجہ ایران سے متعلق امریکی اقدامات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے