امریکا اور ایران فوری جنگ بندی کی جانب بڑھیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے امریکا اور ایران پر فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی صورتحال کی وجہ سے خطے میں انسانی حقوق داؤ پر لگ گئے ہیں۔ آبنائے ہرمز پر تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے حوالے سے اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ امریکا کی شہری تنصیبات پر فضائی حملوں کی خبریں بھی آرہی ہیں، خطے کے دیگر ممالک میں شہری املاک پر ایرانی حملوں سے نقصان پہنچ رہا ہے، یہ سلسلہ فوری رکنا چاہیے۔اب عالمی انسانی حقوق کے قوانین کو راستہ دینا چاہیے تاکہ شہریوں اور ان کی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ آبنائے ہرمز کا بند ہونا خطرے کی علامت ہے، اس سے پورے خطے میں معاشی، ماشرتی اور انسانی حقوق کے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ سفارتکاری کو بحال کیا جانا چاہیے اور امریکا اور ایران کو اب جنگ بندی کی جانب لوٹ جانا چاہیے۔