اسپین: جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی، 12 افراد ہلاک
اسپین کے جنوبی علاقے اندلس کے جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ آگ اندلس کی تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ ہے، جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ حکام تاحال آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں کر سکے، تاہم یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے۔آگ جمعرات کی سہ پہر صوبہ المیریا کی بلدیہ لاس گیلارڈوس میں این-340 شاہراہ کے قریب بھڑکی، تیز ہواؤں کے باعث شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے قریبی بلدیہ بیڈار تک جا پہنچے۔ امدادی ٹیموں کو متعدد افراد کی لاشیں ان گاڑیوں سے ملیں، یہ افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی کی کوشش کر رہے تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 300 سے زائد ہنگامی اہلکار کارروائیوں میں مصروف ہیں، جن میں اسپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ (یو ایم ای) کے 150 ماہر اہلکار بھی شامل ہیں، شدید دھوئیں کے باعث ٹریفک حکام نے علاقے کی دو اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔المیریا میں آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،خدشہ ہے کہ بجلی کی گرے ہوئے تاروں نے خشک جھاڑیوں میں آگ بھڑکائی ہے۔
Leave A Comment