تازہ ترین

بھارتی شہر ممبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چار روز میں 588 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔شدید بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، درخت جڑوں سے اُکھڑ کر گاڑیوں پر جا گرے، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ درجنوں پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز میں مزید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ جنوبی چین میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگیں۔

Leave A Comment

Advertisement