تازہ ترین

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے مکداہان میں جس جلوس کو تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا تھا اس میں کم از کم 34 بدھ راہب اور 5 عام پیروکار پیدال یاترا کرتے ہوئے پڑوسی صوبے کے ایک مندر جا رہے تھے۔ ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک اچانک سڑک پر نمودار ہوا اور بے قابو ہوکر سڑک کنارے پیدال یاترا کرنے والے جلوس پر چڑھ دوڑا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ11 سالہ لڑکے نے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر ان کا پک اپ ٹرک لیا اور تقریباً 10 کلومیٹر تک گاڑی چلانے کے بعد اس سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں ٹرک سیدھا راہبوں جلوس میں جا گھسا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارنجی لباس پہنے بدھ راہب سڑک کنارے اپنے مذہبی ترانے گاتے ہوئے جلوس کی صورت میں پیدل جا رہے تھے کہ تیز رفتار پک اپ ٹرک نے روند ڈالا۔واقعے میں 5 راہب موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی راہب ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ بعد ازاں ایک اور راہب کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبائی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ابھی تک لڑکے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement