سرگودھا: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی
سرگودھا کے علاقہ 22 شمالی کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تصور عباس موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی مقدس بی بی اور 4 سالہ بیٹا عبداللہ شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Leave A Comment