تازہ ترین

بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک کوچنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد طلبہ عمارت میں پھنس گئے۔ آگ لگنے کے بعد طلبہ جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں لگانے پر مجبور ہو گئے۔طلبہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 7 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں طلبہ کو عمارت سے چھلانگیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ نے بھارت میں کوچنگ سینٹرز اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی اقدامات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement