تازہ ترین

قارئین کرام ۔گزشتہ روز 20 جون کا سورج گلستان  کی تاریخی سرزمین پر محض ایک نئے دن کا آغاز نہیں تھا بلکہ یہ خطے کی فکری، تعلیمی اور سماجی تاریخ کا وہ تاریخی مثالی ترین موڑ ثابت ہوا جس نے گلستان کے افق پر علم و امن کے نئے چراغ روشن کر دیے جہاں کاکا شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور احمد خان ایجوکیشن سسٹم کی علم پرور چھتر چھایا میں احمد خان پبلک کالج کی پروقار افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ عالمی جغرافیائی سیاست اور توانائی کے بدلتے ہوئے توازن پر لکھی گئی معرکہ آرا اور شہرہ آفاق تصنیف "واشنگٹن سے بیجنگ تک (دی گریٹ گیم کا خاتمہ)" کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔

یہ تقریب پشتون ثقافت، علمی وقار اور قومی ترقی کی علمبردار ثابت ہوئی جس نے یہ واضح کر دیا کہ جب خلوصِ نیت اور سچی تڑپ یکجا ہو جائے تو پسماندہ ترین خطے بھی عالمی معیار کی تعلیمی و فکری آماجگاہوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ کاکا شہید فاؤنڈیشن نے ہمیشہ کی طرح امن، تعلیم،قلم معاشی خود کفالت، صحتِ عامہ اور سماجی مصلحت و مفاہمت جیسے انقلابی اور مثالی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ احمد خان ایجوکیشن سسٹم نے پرائمری سے لے کر ہائی سیکشن تک طالبات اور طلباء کے لیے الگ الگ اعلیٰ معیاری اور محفوظ ماحول فراہم کر کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یہ نو تعمیر شدہ تعلیمی ادارہ مستقبل قریب میں ایک عظیم اور بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کا روپ دھارے گا۔ اس پورے تعلیمی، فکری اور مصلحتی انقلاب کے پیچھے پشتون خطے کی واحد، ہمہ جہت اور نابغہ روزگار شخصیت، عالمی تزویراتی امور کے ماہر، سٹریٹجک دانشور، جیو پولیٹیکل اینالسٹ، مدبرِ قوم  احمد خان اچکزئی کارفرما ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بھر کی محنت، مشقت اور خون پسینے کی کمائی سے جمع کردہ پونجی کو انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کر کے عملی کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی پشتون قوم کو عالمی سطح کے جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے دن رات یکسوئی کے ساتھ کوشاں ہیں۔ ملکی سطح پر ہونہار اور مستحق طالب علموں کے لیے باقاعدہ تعلیمی وظائف اور اسکالرشپس کا جو مربوط نظام انہوں نے وضع کیا ہے وہ ان کے وسیع اور ہمدردانہ وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ افتتاحی پروگرام کے شرکاء، دانشوروں اور معززینِ علاقہ نے انہیں متفقہ طور پر "محسنِ بلوچستان" اور "کپتانِ علم و امن" کے تاریخی و شاندار القابات سے نوازا جو ان کی بے لوث اور بے مثال خدمات کا عین حقدارانہ اعتراف ہے۔

احمد خان اچکزئی کی ان لازوال تعلیمی، انسانی اور علاقائی خدمات کا برملا اور تاریخی اعتراف گزشتہ روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے فلور پر صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے بھی انتہائی سنجیدہ اور ستائشی انداز میں کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کا وژن اور ان کی خدمات کسی مخصُوص قبیلے یا علاقے تک محدود نہیں بلکہ پورے صوبے اور ملک کی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہیں۔ احمد خان اچکزئی نہ صرف عالمی مشاہدات، بین الاقوامی تعلقات، گریٹ گیم کی باریکیوں اور عالمی حالات و واقعات پر گہری اور مائیکروسکوپک نظر رکھنے والے ایک بین الاقوامی سطح کے مصنف اور دانشور ہیں بلکہ وہ عملی طور پر پشتون خطے میں طویل قبائلی تنازعات کے خاتمے، دو طرفہ مصلحت، بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زوال پذیر صحت کے نظام کو سہارا دینے میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنا جان، مال، قیمتی وقت اور فکری توانائیاں پشتون خطے کی مٹی میں علم، قلم اور شعور کے ذریعے ایک پرامن سماجی و فکری تبدیلی لانے کے لیے یکسر وقف کر رکھی ہیں اور ان کی یہ جدوجہد محض زبانی جمع خرچ یا روایتی سیاست تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے خطے کے غریب، پسے ہوئے اور پسماندہ طبقات کے ساتھ بے پناہ مالی تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے جاری پانی کی شدید قلت کے خاتمے اور زندگی کی دیگر بنیادی و ضروری سہولیات کی فراہمی کا ایک ایسا وسیع، مربوط اور مستحکم جال بچھا دیا ہے جس نے عوامی زندگی کے رُخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ بلاشبہ احمد خان اچکزئی پشتون خطے کی وہ واحد، ممتاز، قبائلی، سیاسی اور مدبر عالمی شخصیت ہیں جو روایتی جمود کو توڑ کر ہمہ وقت اس دھرتی پر ترقی پسند اور مثبت تبدیلی لا رہے ہیں جو ایک طرف تو انتہائی مہمان نواز، مخلص، سادگی پسند، درویش صفت اور صوفی منش انسان ہیں تو دوسری طرف پشتون قوم کے حقوق کے سب سے بڑے، توانا اور مخلص ترجمان و محافظ بن کر ابھرے ہیں جن کی ہمہ جہت مصلحتی بصیرت نے خطے کو کئی بڑے بحرانوں سے بچایا ہے۔ ان کی اس جدید تعلیمی و تصنیفی کاوش نے گلستان اور پورے پشتون زون کو علم و امن کا وہ عالمی مرکز بنا دیا ہے جہاں سے اٹھنے والی شعور کی لہریں آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ، روشن اور تابناک بنائیں گی اور تاریخ ہمیشہ ان کے اس عظیم الشان انقلابی کردار کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔

Leave A Comment

Advertisement