شجا ع آباد : مدرسے کے کمرے کی چھت گر گئی ، پانچ بچے شدید زخمی
زاہد افضل خان سے :شجاع آباد کے علاقے کچا پکا میں پیش میں پیش آنے والے مدرسہ کی چھت کرنے کہ واقع سے پانچ سوتے ہوئے بچے شدید زخمی ھو گئے جبکہ متعدد بچے جو معمولی چوٹوں کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے انھیں ابتدائی طبی امداد دے کر ان کے والدین کے حوالے کر دیا.
عینی شاہدین بچوں کے مطابق سب نے مل کر کھانا کھایا اورسونے کے لیے اپنے کمروں میں چلے گیے کچھ دیر بعد ہی کمرے کی چھت کا شہتیراور گاڈرگر گیا ،دیوار کچھی اینٹوں کی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا لیکن اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پانچ بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جن کے سروں پر چوٹین لگی ھیں.
اساتذہ کرام اور عوام کا کہنا تھا کہ یہ مدرسہ اپنی مدد اپ کے تحت کام کر رہا ہے غریب بچوں قرآن مجید کی مفت تعلیم دے رھے ھیں جن میں مخیر حضرات کا حصہ شامل ھے کمرے کی چھت گر نے کا بہت دکھ ھے.
Leave A Comment