اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر چراغ پا
اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے ایران امریکا معاہدے کی مذمت کر دی۔کہا ہے کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں، یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔ہم حزب اللّٰہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔ اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ زمین کے 1 انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔