میکسیکو کے بعد ٹورنٹو میں بھی فیفا ورلڈکپ 2026 کی افتتاحی تقریب، نورا فتیحی کی شاندار پر فارمنس
میکسیکو کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل جیت لیے۔ ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونیوالی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پر فارمنس دیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنٹو کا اسٹیڈیم کینیڈا کے روایتی رنگوں میں نہا گیا۔
اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔
دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا جبکہ دوسرے میچ میں صبح 6 بجے امریکا اور پیرا گوئے آمنے سامنے ہوں گے۔