تازہ ترین

امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہےکہ پہلے ہم نے 50 فیصد زمین قبضے میں لی ، پھر60 فیصد کی، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد زمین پر قبضہ کیا جائے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے  مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا  کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازاً 64 فیصد حصے پر مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement