اسرائیل سے تعلق معمول پر لانے کی واضح سعودی شرط
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل سے تعلق معمول پر لانے کی واضح سعودی شرط پیش کردی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب صرف اس صورت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر تیار ہوسکتا ہے اگر ایک فلسطینی ریاست تخلیق کرنے کے لیے عمل شروع کیا جائے۔ اور وہ ایسا عمل ہو جس سے واپسی نہ ہوسکے۔