مراکش: چار منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد ہلاک، 6 زخمی
مراکش میں چار منزلہ عمارت گر گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ مراکشی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت رباط سے تقریباً 200 کلومیٹر مشرق میں واقع شہر فیض میں رات گئے ایک چار منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے میں4 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی عمارت سے متصل دیگر عمارتوں کو احتیاطی طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Leave A Comment