لبنان: اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ ادا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں۔مدد کے لیے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی اسرائیل نے حملوں کا نشانہ بنایا۔
واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ صحافی امل خلیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔
Leave A Comment