وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے آغاز پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، اس فورم پر انسانیت کے مستقبل پر بات چیت ہوتی ہے، جنگ بندی کے باوجود 754 فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے، غزہ نسل کشی ظاہر کرتی ہے عالمی نظام کس کو بچانے کیلئے ہے۔ ترک صدر کا کہناتھا کہ اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترکیہ خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
Leave A Comment