فلوریڈا: ٹائیگر ووڈز گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار
نامور امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 50 سالہ ٹائیگر ووڈز پر گاڑی حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام ہے۔ ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹرک اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔حکام کے مطابق گاڑی الٹنے کے بعد گالفر کھڑکی سے باہر نکل آئے تھے۔
بعد ازاں جیل میں کچھ گھنٹے گزارنے اور ڈی یو آئی ٹیسٹ دینے کے بعد ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا جیل سے رہائی مل گئی ۔