لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کا اقدام خود کشی، 6رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل
لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیٹی کو لیڈی ولنگٹن و میو ہسپتال ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔وائس چانسلر کی ہدایت پر 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، پروفیسر محمد عمران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جب کی پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور پروفیسر ثمینہ سعید کمیٹی میں شامل ہیں۔ڈاکٹر ریاست علی اور ڈاکٹر محمد ابوبکر بطور ممبر کمیٹی نامزد ہوئے، کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔