روسی جنرل کو گولی مار کر فرار ہونے والے ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے روس کے حوالے کردیا گیا
روس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ روسی فوجی انٹیلی جنس افسر ولادیمیر الیکسیف کو گولی مار کر زخمی کرنے کے شبے میں ایک روسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ روسی سکیورٹی سروس ایف ایس بی کے مطابق مشتبہ شخص اتوار کو حراست میں لیا گیا۔ 60 برس کے قریب عمر کا یہ شخص واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا، جہاں اسے دبئی میں گرفتار کر کے روس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ ساتھی کو ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک اور مشتبہ شخص یوکرین فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔