تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی۔
 عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے، سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیااور فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔
 گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز میں بھی پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے بڑھ کر 521162 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی تھی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 5583 روپے کے اضافے سے 446812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچ تھی۔

Leave A Comment

Advertisement