گوجرانوالہ: گرفتار ملزم سے کروڑوں کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عدیل کے قبضے سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ 6 رکنی گروہ میں شامل ملزمان کا تعلق سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے ہے، گروہ کے ساتھ شامل کسٹم افسران کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ ملزمان کے پاس دبئی سفر کرنے والی فیملیز کا ڈیٹا موجود تھا۔
Leave A Comment