برجیس خان نے سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کے ایم فرحان کوشکست دیکر قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔

پی بی ایس اے کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔ان کی جیت کا اسکور 45-62، 66-32، 36-65، 68-25، 40-65، 50-69 اور 10-63 رہا۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں ایم فرحان نے جہاں زیب جہانگیر کو 2-4 اور برجیس خان نے شاہ زیب رفیق کو زیر کیا۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق صدر پی بی ایس اے عالمگیر شیخ، اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ، عقیل سوریا اور عمر جہانگیر خان بھی موجود تھے۔  مہمان خصوصی عبدالقادر میمن نے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں برجیس خان کو 70,000 اور ٹرافی دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement