دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نئی جارحیت کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا، جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران وہیں جواب دے گا۔ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہوگی۔ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بدلتی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔