اوکاڑہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
اوکاڑہ(وحید انصاری)تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان اسد، عثمان اور منیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 600 گرام چرس، 40 گرام آئس اور 25 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔