لاہور : ٹریفک پولیس کی پھرتیاں65لاکھ شہریوں کے چالان ،15ارب سے زائد وصولیاں کرلیں
پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک مینجمنٹ میں تاریخ ساز بہتری آئی، ڈی آئی جی کی حکمت عملی سے پنجاب محفوظ بناگیا،شہریوں کی پریشانی میں دوگنا اضافہ ہوگیا،یکم جولائی سے 25نومبر تک 65 لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مؤثر قانون سازی سے شہری علاقوں میں جان لیوا حادثات 35 فیصد کم ہوئے،رواں سال کے 11ماہ میں 489جان لیوا حادثات ہوئے،
گزشتہ سال اسی مدت میں 749مہلک حادثات ہوئے تھے،لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں مہلک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے،فیصل آباد 39، گوجرانوالہ 46، راولپنڈی میں 42فیصد حادثات کم ہوئے،لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت 23فیصد مہلک حادثات کم ہوئے،بڑے شہروں میں ٹریفک روانی اور سہولیات میں عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے،درجہ بندی میں روڈ سیفٹی کے اعتبار سے لاہور 20درجے بہتر ہوا،عالمی درجہ بندی میں لاہور جنوبی ایشیا کا سب سے بہتر شہر قرار دیاگیا،فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی عالمی درجہ بندی میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے،دیہی علاقوں میں حادثات روکنے کیلئے پی ایچ پی کے ساتھ منصوبے شروع،ٹریفک قوانین کی پاسداری میں بہتری پر شہریوں کے شکر گزار ہیں
جون 2026 تک شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے 6ماہ میں پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 54 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے جن سے 12.5 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوئی۔ ایک اور رپورٹ میں رواں سال کے دوران 9.9 ارب روپے سے زائد کی وصولی کا ذکر کیا گیا ہے۔اسی تناسب سے دیکھا جائے تو رواں سال اب تک ٹریفک چالان کی مد میں 15 سے 18 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔