ترک اداکار اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر منشیات کیس میں زیرِ حراست
معروف ترک اداکاروں اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کو استنبول میں منشیات سے متعلق تحقیقات کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائی 24 نومبر 2026ء کو استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے 35 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔حکام نے کارروائی کے دوران 24 افراد کو حراست میں لیا، جن میں ٹی وی میزبان مراد جیلان اور ہدایت کار جیم کارجی بھی شامل ہیں۔حراست میں لیے گئے افراد کا قانونی کارروائی کے تحت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔تحقیقات میں منشیات کے استعمال، قبضے اور فراہمی سے متعلق الزامات شامل ہیں، جبکہ حکام ڈیجیٹل شواہد، گواہوں کے بیانات اور فرانزک رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بعد ازاں مجسٹریٹ عدالت نے اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت 9 ملزمان کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم تینوں اداکاروں پر تحقیقات مکمل ہونے تک بیرونِ ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ گلوکار جیلان کایا کو منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، جبکہ 14 دیگر ملزمان بدستور زیرِ حراست ہیں۔