تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگوں کے دوران نہ صرف ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا بلکہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے جنگ کے بعد معاشی بحالی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی رابطہ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement