تازہ ترین

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں کیں جس کے دوران 9 خوارج جہنم واصل جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، ایک خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔بنوں میں آپریشن کے دوران درختوں کے بیچ میں چھپے خوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

لکی مروت کے علاقے وانڈہ فتح خان میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، آپریشن کے بعد 2 خوارج کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement