خود پر تنقید برداشت کر سکتی ہوں، خاندان پر نہیں: رشمیکا مندانا
بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ برداشت کر سکتی ہوں، لیکن اپنے خاندان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کروں گی۔حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ٹرولز کو دوٹوک جواب دیا ہے۔شو کے دوران رشمیکا کے اس بیان پر خاصی بحث ہوئی تھی کہ انہوں نے ایک سال تک روزانہ وجے سے شادی کرنے کی درخواست کی تھی۔بعد ازاں مبینہ طور پر آن لائن ٹرولنگ اس قدر بڑھ گئی کہ جوڑے نے پولیس کو شکایت درج کروائی۔ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد، تبدیل شدہ اسکرین شاٹس، نقالی اور منظم ہراسانی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنایا گیا۔
رشمیکا نے کہا ہے کہ میں تنقید کو اپنے پیشے کا حصہ اور لوگوں کی اظہارِ رائے کی آزادی سمجھتی ہوں، لیکن خاندان کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی میرے خاندان کے بارے میں بات کرے گا تو میں بھرپور جواب دوں گی اور اپنے خاندان کے دفاع کے لیے کسی جنگجو کی طرح سامنے آؤں گی۔ میرے اہلِ خانہ نے شوبز کا انتخاب نہیں کیا اور نہ ہی وہ عوامی شخصیات ہیں، اس لیے انہیں تنقید یا کردار کشی کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ میں پہلے سوشل میڈیا پر ٹرولز کو جواب دیا کرتی تھی، لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ہر تبصرے کا جواب دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، اگرچہ اب بھی کبھی جواب دینے کا دل کرتا ہے، لیکن خاموش رہنے کو بہتر سمجھتی ہوں۔
Leave A Comment