آئی سی سی بورڈ نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے کوالیفائر کے فارمیٹ کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2027 کا کوالیفائر فروری اور مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا، کوالیفائر میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میں 5، 5 ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے، دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، جس کے بعد فائنل ہوگا۔ کوالیفائر کی ٹاپ 4 ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں جگہ بنائے گی، باقی 3 کوالیفائر ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی، جہاں سے ایک ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پہنچے گی۔