تازہ ترین

مشتعل جتھہ تیار کرکے پولیس اور اسلام آباد کی جانب پر تشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ڈیفنس میں درج مقدمہ کی نامزد ملزمہ فاطمہ حیدرکو لاہور سے گرفتارکرلیاگیا۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی فاطمہ حیدر کو منصوبہ بندی کا ماسٹر قرار دیا گیاہے،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو کوئنز روڈ لاہورکے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کی مشتعل جتھے تیار کرنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی،ان کے خلافت تھانہ ڈیفنس اے لاہورمیں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔