ترکیہ: کارخانے میں دھماکا، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی
ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کے کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، 14 زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے بعد ملبہ تلے دبے 10 افراد تک پہنچنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پگھلے ہوئے اسٹیل کو سانچوں میں ڈالتے وقت کرین ٹوٹ کر بھٹی میں جا گری۔