معاہدہ نہ کیا تو فوجی آپشن موجود ہے، ایران کے 38 پُل نشانے پر ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کو ممکنہ فوجی کارروائی سے بچنے کی اہم شرط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی جانب پیش رفت جاری رہی تو ایران پر دوبارہ حملے کا امکان انتہائی کم ہے، تاہم تہران نے مضبوط معاہدہ نہ کیا تو فوجی آپشن موجود ہے ایران کے 38 پُل ہمارے نشانے پر ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بھی معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور واشنگٹن مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے۔تقریباً 20 منٹ کی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے پانچ مرتبہ اس بات پر زور دیا کہ حالات بہتر رہے تو ایران پر نئے حملوں کا امکان بہت کم ہوگا۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔ ان کے بقول امریکی حملوں میں ایران کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچایا جاچکا ہے اور اس کی معاشی و عسکری صورتحال کمزور ہوچکی ہے۔انہوں نے ایران کو ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔