سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پانچ سعودی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پانچوں افراد پر ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت، سکیورٹی اہلکاروں اور گاڑیوں پر اسلحے اور دھماکا خیز مواد سے حملے کرنے، ہتھیار اور زندہ گولہ بارود رکھنے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پانچوں شہری مملکت میں دہشت گرد کارروائیوں کی مالی معاونت کرنے اور ان کے نفاذ میں مدد فراہم کرنے میں بھی ملوث پائے گئے، جس کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔