خام تیل مہنگا ہوگیا، برینٹ کروڈ 109.9 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ، امریکی خام تیل اور اماراتی مربن کروڈ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3.72 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 109.9 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3.51 فیصد بڑھ کر 101 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ اماراتی مربن خام تیل 3.08 فیصد اضافے کے بعد 113.4 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔