عالمی منڈی : سونے کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,135.09 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت 5 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جس پر مضبوط ڈالر اور امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند ییلڈز نے دباؤ ڈالا تھا،دسمبر کی امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.6 فیصد بڑھ کر 4,165.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور کی قیمت 60.18 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جبکہ پلاٹینم 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,665 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، پیلیڈیم کی قیمت بھی 1.6 فیصد بڑھ کر 1,142.86 ڈالر فی اونس ہوگئی۔