تیل کی قیمتیں 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 101.51 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے سے 90.25 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی تیل پیدا کرنے والے علاقوں سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے ہیں۔