تازہ ترین

بنگلہ دیش میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان جونیئر گالف ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،  قومی جونیئر گالف ٹیم کا واپسی پر  پاکستان گالف فیڈریشن حکام کی جانب سے استقبال کیا گیا۔تیسری اے پی جی سی جونیئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 ٹائٹلز اور ایک رنر اپ پوزیشن جیت لی، جنت عامر جامی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرلز انڈر 15 چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گرلز انڈر 19 کیٹیگری میں نبیہ نفیس چیمپئن، عریبہ رضوان نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی،  گرلز انڈر 19 کیٹیگری کی دونوں ٹاپ پوزیشنز پر پاکستانی کھلاڑیوں کا مکمل قبضہ ہے، بوائز مقابلوں میں انڈر 15 گالفرز ٹاپ فائیو جبکہ انڈر 19 کھلاڑی ٹاپ ٹین پوزیشنز میں شامل رہے۔

گالف فیڈریشن کے مطابق  بنگلہ دیش میں تاریخی کامیابی پی جی ایف کے جونیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا اہم سنگ میل ہے،نوجوان گالفرز کو بین الاقوامی سطح پر مواقع اور جدید تربیت کی فراہمی جاری رہے گی۔

Leave A Comment

Advertisement