ایشین گیمز 2026:پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور برانز میڈل جیت لیا۔ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ای اسپورٹس مقابلوں میں 'پب جی' گیم میں کانسی کا تمغہ جیتا۔پاکستان نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ اور چین نے سلور میڈل جیتا۔ای اسپورٹس میں میڈل کے ساتھ پاکستان کے ایشین گیمز میں میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی۔