ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم کا فاتحانہ آغاز، قازقستان کو تین ایک سے شکست
پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے،تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے کم بیک کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کرکے میچ تین ایک سے اپنے نام کرلیا۔