ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ، گولڈ میڈل پاکستان کے نام
تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔بلوچستان کے بلال احمد نے اوور آل ایتھلیٹ فزیک اور 180 سینٹی میٹر کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔بلال احمد نے پہلے اپنی 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے تمام ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔