ایشین گیمز: اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے شکست
ایشین گیمز میں اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ نے پاکستان کے عشب عرفان کو اسٹریٹ گیم میں شکست دے دی۔بھارت کے ابھے سنگھ نے 3-11 ، 10-12 اور 06-11 سے کامیابی حاصل کی۔