عالمی مارکیٹ : خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی
خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی آگئی۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل اور لندن برینٹ آئل کے سودوں میں کمی آنے لگی،امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا ہوگیا۔امریکی خام تیل 1.55 ڈالر کمی کے ساتھ 100.93 ڈالر فی بیرل تک گرگیاجبکہ لندن برینٹ آئل بھی 1.73 فیصد سستا ہوگیاہے اورلندن برینٹ آئل 1.88 ڈالر کمی کے ساتھ 105.77 ڈالر فی بیرل تک آگیاہے۔امریکی خام تیل کی بلند سطح 104.29 ڈالر جبکہ لندن برینٹ آئل کی بلند سطح 109.37 ڈالر رہی۔