حکومت نے مذاکرات کے دوسرے دور میں عوام کو ریلیف کا واضح اعلان نہیں کیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے دوسرے دور میں عوام کو ریلیف کا واضح اعلان نہیں کیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس اورگورنر ہاؤس میں حلقہ خواتین کے احتجاج کے خطاب کے دوران کہا کہ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس و دیگر ٹیکسز کا تعلق عالمی یا مقامی مارکیٹ سے نہیں بلکہ حکومتی نا اہلی، شاہ خرچیوں اور معاشی پالیسیوں سے ہے اور 10ستمبر کو حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں عوام کو ریلیف کا واضح اعلان نہ کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔