اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔