نیپال: تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 939 ہوگئی
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد نو سو انتالیس ہوگئی۔گلیشئر پھٹنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔نیپالی فوج نے مزید 12 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ 5 ہزار کے قریب افراد لاپتا ہیں۔ جنوبی کوریا نے سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے 44 رکنی ہنگامی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔